کال ریکارڈ - ای بل
کال ریکارڈ - ای بل
زونگ اپنے کالرز کو سہولت دیتا ہے مکمل کال ریکارڈ کی تاکہ آپ اور ہم میں اعتماد کا رشتہ بن پائے۔ اب زونگ دیتا ہے آپ کو اپنی کالز کی مکمل تفصیلات تاکہ آپ جان سکیں کہ زونگ دیگر کمپنیوں کی طرح کوئی خفیہ بلنگ نہیں کرتا ہے اور یہ بھی کہ آپ نے اس ماہ کسے کتنی کالز کیں اور کس پر کتنے روپے صرف ہوئے۔
دنیا میں پہلی مرتبہ زونگ اپنے صارفین کو دیتا ہے پری پیڈ میں اپنے کال ریکارڈ چیک کرنے کی سہولت ای بل کے نام سے اور وہ بھی بالکل مفت یعنی کوئی روزانہ چارجز نہیں کوئی ایکٹیوشن چارجز نہیں کوئی ماہانہ فیس نہیں بس اپنے اکاونٹ کو کھولیئے اور سب جان لیجئے۔
زونگ ای بلز کیلیئے رجسٹر ہونے کا طریقہ
سب سےپہلے
کے ہوم پیج تک جایئے۔
تب نیویگیشن مینو میں سے کسٹمر سروسز میں سے ای کیئر کا انتخاب کریں۔
ای کیئر کا انتخاب کرنے کے بعد آپ کے سامنے ایک پیج کُھل جا ئے وہاں آپ سائن اپ پر جائیں اور اپنے کوائف مکمل کرنے پر آپ کے موبائل پر آپ کے اکاونٹ کا پاسورڈ موصول ہو جائے گا۔ اب اپنے پاسورڈ اور نمبر کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ میں داخل ہوں اور تمام تفصیلات آپ کے سامنے موجود ہوں گی۔
اس سب کے ساتھ ساتھ زونگ دیتا ہے آپ کو مکمل محفوظ پرائیوسی تاکہ آپ کی ذاتی معلومات رہیں صرف آپ تک محدود، زونگ اپنے تمام معزز کسٹمرز کو دیتا ہے مکمل کال ریکارڈز لیکن مکمل رازداری کے ساتھ یعنی آپ کے علاوہ یہ کسی اور کے لئے ممکن نہیں ہے کہ وہ آپ کا کال ریکارڈ چیک کر سکے۔ اسی لیئے زونگ ای بل کے لئے کسی بھی آپشن کی تبدیلی، پاسورڈ کی تبدیلی یا کسی بھی اور ایکشن کی تبدیلی پر آپ فورا آپ کے موبائل پر ایک پیغام بھیجتا ہے جس میں آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں یہ تبدیلی کی گئی ہے۔ اس طرح آپ کی پرائیوسی مکمل محفوظ رہتی ہے اور آپ کا ریکارڈ آپ کے سوا کسی کمپنی آفیسر تک کے پاس بھی نہیں پہنچ پاتا۔
اپنا ای بل اکاؤنٹ حاصل کرنے اور اپنا کال ریکارڈ چیک ابھی کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔