Posted

زونگ یاری لوڈ
زونگ زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو شئیر کرنے پر یقین رکھتا ہے اور زونگ یاری لوڈ انہی چھوٹی چھوٹی باتوں کو شئیر کرنے کی آزادی دیتا ہے جس کے ذریعے اب آپ کے چاہنے والے کبھی بھی بیلنس ختم ہونے کی وجہ سے رابطہ سے باہر نہیں ہو سکتے ہیں۔ زونگ یاری لوڈ پیار شئیرکرنے کا طریقہ بھی ہے اور ایک ضرورتمند دوست کی مدد کا طریقہ بھی، آپ کے چھوٹے بہن بھائیوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو دوبالا کرنے کا طریقہ بھی اور کسی کو متاثر کرنے کا طریقہ بھی۔زونگ یاری لوڈ کیا ہے؟زونگ یاری لوڈ آپ کو سہولت دیتا ہے اپنے پری پیڈ کنکشن سے کسی بھی پری پیڈ کنکشن پر بیلنس شئیر کرنے کی آزادی۔ تاکہ آپ اپنا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنا بیلنس شئیر کرسکیں یا کسی کو بیلنس کا تحفہ دے سکیں۔زونگ یاری لوڈ کا طریقہزونگ یاری لوڈ کرنے کے لئے اپنے پری پیڈ کنکشن سے نیا میسج لکھنے والی جگہ تک جایئے اور اپنا مطلوبہ بغیر زیرو کے لکھئےپھر (.) لگایئے اور ایس میسج کو 999 پر بھیج دیں۔مثال کے طور پر آپ اپنے زونگ پری پیڈ کنکشن سے 03146331665 پر 50 روپے کا بیلنس شئیر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے ذیل کا طریقہ ہو 3146331665.50زونگ یاری لوڈ کرنے پر آپ کے کل شئیر شدہ بیلنس میں سے صرف 4 فیصد کی کٹوتی کی جائے گی۔زونگ یاری لوڈ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ نے اپنے پری پیڈ کنکشن سے کم ازکم 225 روپے کا بیلنس ایک بار ضرور استعمال کیا ہو۔ اس بیلنس میں زونگ کنکشن خریدتے وقت بلٹ ان بیلنس بھی شامل ہے۔زونگ یاری لوڈ کے ذریعے آپ ایک دن میں 3 مرتبہ اپنے چاہنے والوں کو بیلنس شئیر کر سکتے ہیں۔زونگ یاری لوڈ کے ذریعے آپ دس روپے سے دس ہزار روپے تک کی رقم ایک بار میں شئیر کرسکتے ہیں۔زونگ یاری لوڈ کے ذریعے حاصل شدہ رقم درج ذیل مدت کے لئے کارآمد ہو گی۔۔10 روپے سے 50 روپے 15 دن تک۔51 روپے سے 99 روپے 30 دن تک۔100 روپے سے 299 روپے 60 دن تک۔300 روپے سے 499 روپے 90 دن تک۔500 روپے سے 999 روپے 180 دن تک۔1000 روپے یا اس سے زیادہ تمام رقوم کے لئے 365 دن تکزونگ یاری لوڈ سے استفادہ کرنے کے لئے آپ کے اکاؤنٹ میں یاری لوڈ کی رقم کٹنے کے بعد کم ازکم رقم 10 روپے موجود رہنی چاہئے اگر اس سے کم رقم رہے گی تو آپ یاری لوڈ کامیابی سے نہیں کر پائیں گے۔

This entry was posted at 11:09 PM . You can follow any responses to this entry through the .

0 comments